ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز،معائنے کے بعد جیل روانہ

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی شفٹ کیاگیا،جہاں ڈاکٹروں نے ان کا مکمل معائنہ کیا۔

August 16, 2023 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: جناح ہاؤس حملے میں نامزد تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناسازہو گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل حکام کو دل کی تکلیف کی شکایت کی تھی ، جس پر ڈاکٹر یاسمین راشد کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی شفٹ کیاگیا،جہاں ڈاکٹروں نے ان کا مکمل معائنہ کیا۔

پی آئی سی میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ایکوکارڈیو گرافی ٹیسٹ بھی کیاگیا،یاسمین راشد کو دو گھنٹے تک پی آئی سی میں رکھا گیا،ایکوکارڈیو گرافی ٹیسٹ ٹھیک آنے پر ڈاکٹر یاسمین راشد کو واپس جیل بھجوا دیا گیا۔