عمران خان کیخلاف سائفر گمشدگی کا مقدمہ درج
مقدمے میں سائفر گمشدگی سے متعلق سنگین دفعات شامل ہیں ۔
August 16, 2023 · قومی
ایکس پر پوسٹ- انڈیا سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے لنک کے شواہد اداروں کے پاس موجود ہیں،فائل فوٹو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین کیخلاف سائفر گمشدگی کا مقدمہ درج کرلیاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف ایف آئی اے میں ایک اور مقدمہ درج کرلیاگیا،مقدمہ ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ میں درج کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مقدمے میں سائفر گمشدگی سے متعلق سنگین دفعات شامل ہیں،مقدمہ ایف آئی اے کی مدعیت میں درج کیاگیا۔