سیالکوٹ، ظالم جیٹھانی نے دیورانی پر چھری چلا دی
دیورانی اور جیٹھانی کے درمیان جھگڑا ہواتھا جو شدت اختیار کر گیا، پولیس
August 17, 2023 · قومی
فائل فوٹو
سیالکوٹ: گھریلو جھگڑے کے باعث جیٹھانی نے اپنی دیورانی کو چھری مارکر قتل کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ دیورانی اور جیٹھانی کے درمیان جھگڑا ہواتھا جو کہ شدت اختیار کر گیا، جیٹھانی نے طیش میں آ کر دیورانی کو قتل کر دیا ، مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے ۔