لاہور: آئی جی پنجاب عثمان انور نے جڑانوالہ فسادات سے متعلق کہا ہے کہ یہ واقعات سوچی سمجھی سازش تھے، ملوث مرکزی ملزمان واقعے سے پہلے ہی بیرون ملک کے ٹکٹ کٹوا چکے تھے۔
نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی پنجاب عثمان انور نے بتایا کہ ہمسایہ ملک میں واقعات کا رخ پاکستان میں موڑ دیا گیا، براہ راست بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کا فی الحال نہیں کہہ سکتے، فسادات ایک شہر سے دوسرے شہر میں پھیل چکے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ملتان میں پادری کو قتل کرنے کی سازش بھی کی گئی ، مرکزی ملزمان سمیت 130 سے زائد کو گرفتار کیا گیا، 6 ہزار کے قریب افراد کا مجمع تھا، روکتے تو جانی نقصان کا اندیشہ تھا۔ 170 افراد کو نادرا کی مدد سے شناخت کر لیا۔