9 مئی واقعات کا ایک اور مرکزی ملزم گرفتار
تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے یونین کونسل 18 کے سابق چیئرمین سجاد حیدر کو حراست میں لیا، ان پر جی ایچ کیو کے گیٹ پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
August 21, 2023 · قومی
پی ٹی آئی پر پابندی میں کوئی سیاسی رکاوٹ نہیں رہی- قانونی ماہرین، فائل فوٹو
راولپنڈی: 9 مئی واقعات کے دوران حساس ادارے کے گیٹ پر حملے کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے یونین کونسل 18 کے سابق چیئرمین سجاد حیدر کو حراست میں لیا، ان پر پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر ز(جی ایچ کیو) کے گیٹ پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے، وہ 9 مئی سے روپوش تھے۔
بتایا گیا ہے کہ جی ایچ کیو گیٹ پر حملے کا مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں درج ہے جس میں دہشت گردی کی دفعات لگائی گئی ہیں۔