سائفر گمشدگی کیس ، شاہ محمود قریشی کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
جج نے غیر متعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا ۔
ایف آئی اے اور شاہ محمود قریشی کی لیگل ٹیم کمرہ عدالت میں موجود رہی، فائل فوٹو
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سائفر گمشدگی سے متعلق کیس میں عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا پر شاہ محمود قریشی کا4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، جج ابو الحسنات ذوالقرنین کچھ دیر بعدمحفوظ فیصلہ سنا دیا۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سائفرگمشدگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی ،جج نے غیر متعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا ،شاہ محمود قریشی کو بھی کمرہ عدالت پہنچا دیا گیا۔
ایف آئی اے اور شاہ محمود قریشی کی لیگل ٹیم کمرہ عدالت میں موجود رہی، اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری کمرہ عدالت کے باہر موجود تھی،آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں کیس کی سماعت ان کیمرہ ہوئی ۔