سائفر گمشدگی معاملے کی تحقیقات کیلیے خصوصی پراسیکیوٹرز کی ٹیم تشکیل

اسپیشل پراسیکیوٹرز کی ٹیم میں ایڈووکیٹ شاہ خاور، رضوان عباسی اور ذوالفقار نقوی شامل

August 23, 2023 · اہم خبریں, قومی
بانی پی ٹی آئی ایف آئی اے کے سامنے شامل تفتیش ہوگئے، فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی ایف آئی اے کے سامنے شامل تفتیش ہوگئے، فائل فوٹو

اسلام آباد: چیئرمین پی تی آئی عمران خان کیخلاف سائفر گمشدگی معاملے کی تحقیقات کیلیے خصوصی پراسیکیوٹرز کی ٹیم تشکیل دیدی گئی۔

نجی ٹی وی کےمطابق وزارت قانون و انصاف نے وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دیدی، اسپیشل پراسیکیوٹرز کی ٹیم میں ایڈووکیٹ شاہ خاور، رضوان عباسی اور ذوالفقار نقوی شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ایف ائی اے (وفاقی تحقیقاتی ادارے) نے خصوصی پراسیکیوٹرز کی ٹیم تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔ سائفر گمشدگی کے معاملے پر تحقیقات پر ایف آئی اے نے عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔