بچے کو زمین پرکمراور سر کے بل گرتے دیکھا جاسکتا ہے، فائل فوٹو
بچے کو زمین پرکمراور سر کے بل گرتے دیکھا جاسکتا ہے، فائل فوٹو

جسےاللہ رکھے،اسے کون چکھے

کراچی: جسےاللہ رکھے،اسے کون چکھے،بفرزون میں گھرکی دوسری منزل سےگرنے کےباوجود کمسن بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

حادثے کی  سی سی ٹی وی فوٹیجزسامنے آگئیں جس میں گھراور گلی کو دیکھا جاسکتا ہے ۔

ویڈیو میں اچانک سے خواتین کے چیخنے اور چلانے کی آوازیں آنے لگیں،2سالہ کمسن شاہزل گیلری سے گرتا ہوا نظر آتا ہے، کمسن بچہ خوش قسمتی سے زمین پر گرنے کے بجائے تاروں پر گرا۔

انٹرنیٹ کے تار پر گر کر بچہ ایک مرتبہ واپس ہوا میں بلند بھی ہوا ، تار پر گرنے سے بچہ براہ راست زمین پر گرنے سے بچ گیا، بچے کو زمین پرکمراور سر کے بل گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

چیخ و پکار سن کر سامنے کھڑا شخص بھاگا اور بچے کو اٹھایا، کمسن بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،کمسن بچے کو سر اور کمر پر معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں اہلخانہ کے مطابق بچے کے گرنے کا حادثہ بدھ کی شام  پیش آیاتھا۔