تمام ریلوے ریزرویشن دفاتر کو فوری نئے کرایوں پر ٹکٹ بکنگ کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ فائل فوٹو
تمام ریلوے ریزرویشن دفاتر کو فوری نئے کرایوں پر ٹکٹ بکنگ کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ فائل فوٹو

ریلوے ملازمین ہفتے میں 5 دن کام کریں گے

لاہور: پاکستان ریلوے نے ملازمین کے ہفتے میں 5 دن کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پاکستان ریلوے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پاکستان ریلوے ملازمین ہفتے میں 5 روز کام کریں گے، پاکستان ریلوے کے دفاتر صبح ساڑھے 7 بجے کھلیں گے اور ساڑھے 3 بجے بند ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ جمعہ کے روز ایک بجے سے ڈیڑھ بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا۔یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ملازمین کی ہفتے کی چھٹی بند کی تھی۔