سفاک باپ نے تیسری لڑکی کی پیدائش پر ڈیڑھ سالہ بیٹی کو زہر دیدیا

باپ نے مبینہ طور پر بیٹی کو شربت میں زہر ڈال کر پلایا، پولیس

August 24, 2023 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

بھاگٹانوالہ: سرگودھا کے نواحی گاؤں میں باپ نے تیسری بیٹی کی پیدائش پر اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کو زہر دے کر قتل کردیا۔ پولیس کا ابتدائی تحقیق میں کہنا ہے کہ ملزم کی پہلے بھی دو بیٹیاں تھیں،تیسری بیٹی کی پیدائش پروہ خوش نہیں تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سفاک باپ نے بیٹی کوشربت میں زہرڈال کرپلایا،جس سے اسکی موت ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔