نوازشریف کو سرنڈرکرناہوگا،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف کو سرنڈرکرناہوگا اس کےعلاوہ کوئی طریقہ نہیں، سرنڈرکرنے کے بعد جج فیصلہ کرتے ہیں جوڈیشل بھیجناہے یا ضمانت دینی ہے،پھر حق ہے کہ عدالتیں ان کی اپیل کا فیصلہ کریں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کوالیکشن کےقریب واپس آناچاہیے،نوازشریف واپس آکرعدالت کےآگے سر نڈر کریں،جیل جائیں، نوازشریف کو سرنڈرکرناہوگا اس کےعلاوہ کوئی طریقہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نہ آتی توحالات اس سےبدترہوتے، شہبازشریف وزیراعظم تھےوہی عوام کو جواب دیں گے،نوازشریف حکومت میں آتےتوکوئی انگلی نہ اُٹھاتا،ہمارا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ برقرار ہے۔

شاہد خاقان عباسی آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے کہا کہ پرانی مردم شماری پرالیکشن کرانامناسب نہیں تھا،الیکشن فروری کےآخریامارچ کےشروع میں ہوں گے، اور اگرالیکشن اس سےآگےگئےتو دعاہی کرسکتےہیں۔

سابق وزیر اعظم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق کہا کہ جیل میں سابق وزیراعظم نہیں دیکھا جاتا،2کلاس ہوتی ہیں،سابق وزیراعظم کو جیل میں بی کلاس دینی چاہیے۔