صوابی، درخت کٹائی پر فریقیں میں فائرنگ، 4 بھائی جاں بحق

فریق اول اپنی زمین پر درخت کٹاٹی کر رہا تھا دوسرے فریق نے ان پر فائرنگ کردی۔

August 25, 2023 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

صوابی میں اپنی زمین سے درخت کاٹنے پرایک فریق کی فائرنگ سے چار بھائی جاں بحق ہوگئے۔

صوابی مانیری کے علاقے میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک ہی حاندان کے چار افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوا ہے۔پولیس کے مطابق فریق اول اپنی زمین پر درخت کٹاٹی کر رہا تھا کہ دوسرے فریق نے ان پر فائرنگ کردی۔

زحمی اور جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق افراد میں ولی اللہ، سفطین، عماد اورعامر شامل ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئی جب کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔