بلآخر نواز شریف کی واپسی کی فائنل تاریخ طے ہو گئی

شہباز شریف نے مشورہ دیا نوازشریف ستمبر کی بجائے اکتوبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں۔

August 25, 2023 · اہم خبریں, قومی
پہلے نوازشریف کی وطن واپسی ستمبر کے وسط میں طے کی گئی تھی۔ فائل فوٹو

پہلے نوازشریف کی وطن واپسی ستمبر کے وسط میں طے کی گئی تھی۔ فائل فوٹو

لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی واپسی کی فائنل تاریخ طے ہو گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق شریف فیملی کا لندن میں اجلاس ہوا جس کے دوران نوازشریف کی واپسی کیلیے 15 اکتوبر کی تاریخ پر اتفاق کر لیا گیا۔ شہباز شریف نے مشورہ دیا کہ نوازشریف ستمبر کی بجائے اکتوبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں جس کی خاندان کے دیگر افراد نے بھی  تائید کی۔بتایا گیا ہے کہ پہلے نوازشریف کی وطن واپسی ستمبر کے وسط میں طے کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ نوازشریف 4 سال قبل علاج کرانے لندن گئے تھے تاہم وہ تاحال وہیں پر موجود ہیں۔