مہنگائی کے ہاتھوں مجبور اور فاقہ کشی سے تنگ لیہ کے رہائشی نے 15 پر کال کرکے پولیس کو بتایا کہ بچے کئی دن سے بھوکے ہیں اور گھر میں کھانے کو کچھ بھی نہیں ہے۔
کال کے بارے میں فوری طور پر ڈی پی او لیہ کو آگاہ کیا گیا جس کے بعد ڈی پی او لیہ راشن لے کر اس کے گھر پہنچ گئے۔ اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ شہری کی کال پر ہم نے اس کو تسلی دی اور کہا کہ فکر نہ کریں۔
ڈی پی او لیہ کے اقدام کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرآرائی مل رہی ہے۔ راشن گھر پہنچنے پر شہری کے بچوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔
ہے لوگ وہی جہاں میں اچھے
آتے ہیں جو کام دوسروں کےڈی پی او لیہ اسدالرحمن کا 15 کال پر فوری ایکشن، شہری نے اطلاع دی کہ اس کے بچے کچھ دن سے بھوکے ہیں اور کھانے کو کچھ نہیں زندگی سے تنگ ہوں، ڈی پی او لیہ نے معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے راشن لیا اور اس کے گھر پہنچ گئے اور اسکو… pic.twitter.com/98ldJMFEPn
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) August 25, 2023