بنوں میں پولیس سٹیشن پر دستی بموں سے حملہ، 3 اہلکار زخمی

 

بنوں (اُمت نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشتگردوں کی جانب سے پولیس سٹیشن پر دستی بموں سے حملہ کیا گیا ، حملے میں 3 اہلکار زخمی ۔
پولیس کے مطابق بنوں کے علاقے بسیہ خیل پولیس سٹیشن پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا، حملے کی وجہ سے پولیس اسٹیشن میں موجود 3 اہلکار زخمی ہو گئے
زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی،
حملے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔