کراچی، کیماڑی میں کنڈکٹر چلتی بس سے گر کر جاں بحق

دروازے میں لٹکا کنڈکٹر جھٹکا لگنے سے نیچے سڑک پرجا گرا۔

August 27, 2023 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: شہر قائدؒ میں کنڈکٹر چلتی بس سے گر کر جاں بحق ہو گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کیماڑی میں مسافر بس منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ اچانک رفتار پکڑی تو دروازے میں لٹکا کنڈکٹر جھٹکا لگنے سے نیچے سڑک پر گر کر رگڑیں لگنے سے زخموں سے چور ہو گیا۔

ڈرائیور کو فوری پتہ نہ چلا، بس روکی ریورس کر کے پیچھے آیا تو کنڈکٹر زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا تھا تاہم ہسپتال منتقل کرنے سے پہلے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، متوفی کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔