فائل فوٹو
فائل فوٹو

شہزاد اکبرکے بھائی 3 ماہ بعد گھر پہنچ گئے

اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہزاد اکبر کے بھائی مراد اکبر تین ماہ کی گمشدگی کے بعد گھر پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر نے اپنے بھائی کی واپسی کی اطلاع دیتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا، یہ جان کر خوشی اور سکون ہوا کہ میرا بھائی مراد اکبر تقریباً 3 ماہ کی غیر قانونی قید کے بعد رہا ہو کر بحفاظت گھر پہنچ گیا ہے‘۔

انہوں نے لکھا، ’میں اس عرصے کے دوران پاکستان میں اپنے خاندان، دوستوں اور حامیوں کی طرف سے دی گئی حمایت اور مدد کا مقروض ہوں، لیکن خاص طور پر برطانیہ میں پارلیمنٹ کے متعدد اراکین، مقامی ایم پی، سول سوسائٹی، صحافیوں، وکلا اور انسانی حقوق کے اداروں نے اس معاملے کو اٹھایا ہے اور جو ان کی واپسی کے لیے اہم رہا‘۔