درہ آدم خیل : کوئلے کی کان میں دھماکا، 3 مزدور جاں بحق

کوہاٹ : کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق کوئلے کی کان میں دھماکا درہ آدم خیل کے علاقے اخور وال میں واقع الیاس کول مائن کمپنی کی کان میں ہوا۔

دھماکے کے بعد کان کے اطراف موجود دیگر مزدوروں نے امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔دھماکا کان میں گیس بھر جانے کی وجہ سے ہوا۔ مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں سے دو افراد کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے۔

بعد میں جاں بحق مزدوروں کی نمازجنازہ ادا دی گئی۔ میتوں کو آبائی علاقوں کو بھی روانہ کردیا گیا۔