خیبر: علی مسجد خودکش دھماکے کا گرفتار سہولتکار مبینہ مقابلے میں ہلاک

خیبر:علی مسجد خودکش دھماکے کا گرفتار سہولت کار ابوذر مبینہ مقابلے کے دوران مارا گیا، سہولت کار کو خودکش جیکٹس کی نشاندہی کیلئے جمرود لے جایا گیا تھا۔ سی ٹی ڈی نے دہشت گرد عبداللہ شلمانی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق سہولت کار ابوذر کو خودکش جیکٹس کی نشاندہی کیلئے لے جایا گیا تھا۔

مقدمے میں کہا گیا کہ جمرود میں دہشت گردوں نے اہلکاروں پر حملہ کردیا، دہشت گردوں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ متن کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ملزم ابوذر مارا گیا، فائرنگ سے پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔