پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان

ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لٹر تک کا اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ پٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے۔

August 30, 2023 · اہم خبریں, قومی

اسلام آباد  (اُمت نیوز) بجلی کے بعد پٹرول مہنگا کرنے کی تیاریاں شروع، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روپے فی لٹر تک بڑھنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لٹر تک کا اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ پٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے۔

وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری نگران وزیراعظم کی مشاورت سے دے گی، قیمتوں میں اضافہ آئندہ 15 دنوں کیلئے ہوگا۔