جنرل ساحر شمشاد مرزا کا تاجکستان کا دورہ، صدر امام علی رحمان سے ملاقات
ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیا کیا گیا، آئی ایس پی آر
August 30, 2023 · قومی
راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے تاجکستان کا دورہ کیا اور صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا تاجکستان کے سرکاری دورے پر پہنچے ہیں۔ انہوں نے حکومتی اور ملٹری حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔