کراچی: تھر میں کوئلہ نکالنے والی چینی کمپنی کے واجبات 5 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے، چینی کمپنی نے خط ارسال کردیا۔ جس میں کہا گیا کہ اینگرو کے ساتھ معاہدہ 4 ماہ میں ختم ہوجائے گا، واجبات کی عدم ادائیگی پر پیداوار بند ہونے کا خدشہ ہے۔ چینی کمپنی اوپن پٹ کان کے ذریعے کوئلہ نکال رہی ہے، جو بجلی گھر میں استعمال کیا جارہا، تھر میں اینگرو کول مائننگ کمپنی اور ای پی ٹی ایل کے زیر اہتمام کان کنی کی جارہی ہے۔