برطانوی عدالت نے پالتو طوطے کو جان سے مارنے پر 2 خواتین کو 25 ماہ قید کی سزا سنادی۔
طوطے کے مالک نے عدالت میں بتایا کہ اس نے اپنی دو خواتین دوستوں کو گھر میں رات قیام کی اجازت دی جبکہ وہ دونوں نشے کی حالت میں بھی تھیں۔
درخواست گزار نے عدالت کو مزید بتایا کہ میں کچھ سامان خریدنے کے لیے گھر سے باہر گیا اور جب واپس آیا تو دیکھا کہ میرا طوطا مرا ہوا تھا، دونوں ظالم عورتوں نے میرے پالتو طوطے پر کیڑے مار دوا کا اسپرے کیا اور اس کو ڈرائر میں ڈالا دیا۔
درخواست گزر کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں خواتین نے میرے پالتو کتے کو بھی مارنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہی تو کتے کو مرا ہوا طوطا کھلانے کی بھی سعی کی۔
عدالت نے دونوں خواتین پر غیر معینہ مدت تک پالتو جانور رکھنے پر پابندی عائد کر دی اور انہیں 25 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا۔