انٹربینک میں امریکی ڈالر 20 پیسے سستا ہو گیا، فائل فوٹو
انٹربینک میں امریکی ڈالر 20 پیسے سستا ہو گیا، فائل فوٹو

اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے

کراچی : اوپن مارکیٹ میں ڈالر نے مہنگا ہونے کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر اڑھائی روپے مہنگا ہونے کے بعد 325 روپے کی ریکارڈ سطح پر فروخت ہو رہاہے جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 1.55 روپے مہنگا ہونے کے بعد 306 روپے کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہاہے ۔

نگران حکومت کے دور میں اب تک ڈالر 17 روپے 66 پیسے مہنگا ہو چکاہے جبکہ 2100 ارب روپے قرضوں میں اضافہ ہواہے۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث سرمایہ داروں کا اربوں روپے کا نقصان ہو گیاہے ، مارکیٹ میں شیئرز کا لین دین شروع ہو تو انڈیکس 46 ہزار 244 پوائنٹس پر تھا جس میں اب تک 791 پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے ، جس کے بعد 100 انڈیکس 46 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کھونے کے بعد 45 ہزار 452 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔