کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان جاری ہے، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔
کاروبار کے آغاز سے ہی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1747 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 44 ہزار 496 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ تین سیشنز نے دوران اب تک 2400 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہو چکی ہے اور اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث شرح سود بڑھنے کا خدشہ ہے۔