اسلام آباد: نگران حکومت نے بجلی بلوں کے ستائے عوام پرپٹرول بم گرادیا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 18روپے فی لٹرتک اضافہ کردیاگیا۔ملکی تاریخ میں پہلی بارپٹرول اورڈیزل نے ٹرپل سنچری کرلی۔پٹرول 14روپے 91پیسے اورڈیزل 18روپے44پیسے فی لٹرمہنگاکردیاگیا۔پٹرول کی نئی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 305روپے36پیسے اورڈیزل کی نئی قیمت 311روپے 84پیسے ہوگئی۔وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری کردیا،اگلے15دن کیلئے نئی قیمتوں کااطلاق فوری لاگوہوگا۔