پٹرول کی قیمت بڑھتے ہی ریلوے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا
ریلوے انتظامیہ نے تمام میل ایکسپریس، پسنجر اور انٹرسٹی ٹرینوں کے کرایوں میں 5فیصد اضافہ کردیا۔
September 1, 2023 · قومی
تمام ریلوے ریزرویشن دفاتر کو فوری نئے کرایوں پر ٹکٹ بکنگ کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ فائل فوٹو
لاہور: پٹیرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے آفٹرشاکس جاری ہیں،ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ریلوے نے 16روز میں دوسری بارکرایوں میں اضافہ کیا ،ریلوے انتظامیہ نے تمام میل ایکسپریس، پسنجراور انٹرسٹی ٹرینوں کے کرایوں میں 5فیصد اضافہ کردیا،پارسل اور لگیج ریٹ میں بھی 5فیصد اضافہ کیاگیا،اضافے پر عملدرآمد 2ستمبر سے ہو گا، نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔