فائل فوٹو
فائل فوٹو

نواز شریف سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی لندن میں ملاقات

لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےلندن میں  ملاقات کی جس کے دوران وطن واپسی سمیت معاملات زیر غور آئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم رہنما کامران ٹیسوری نوازشریف اور شہباز شریف سے ملاقات کیلیے لندن میں حسن نواز کے دفتر پہنچے تو شہباز شریف نے استقبال کیا۔ نوازشریف سے ملاقات کے دوران سیاسی رہنماؤں میں ملکی سیاسی صورت حال، بجلی اور پیٹرولیم کے نرخوں میں حالیہ اضافہ اور بڑھتے عوامی احتجاج کے علاوہ نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔

شہباز شریف کے علاوہ حسن نواز، سلمان شہباز اور اسحاق ڈار بھی ملاقات میں موجود تھے۔نوزشریف سے ملاقات سے قبل گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں ملک انتہائی نازک صورت حال سے گزر رہا ہے اور سیاسی رہنماوں کو اس وقت اکٹھے ہو کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔