زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، فائل فوٹو
زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، فائل فوٹو

صوابی، پرانی رنجش پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق،راہ گیر زخمی

پشاور : خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ صوابی پولیس کے مطابق کھنڈہ کے علاقے میں پرانی رنجش پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمی راہگیر کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ( ٹی ایچ کیو ) منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔