خیبر میں فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ،ایک تخریب کار ہلاک،حوالدار شہید

خیبر : وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کے تبادلے میں عوام اور فورسز پر حملوں میں ملوث ایک دہشت گرد مارا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر کے علاقے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد عوام اور فورسز پرحملوں میں ملوث تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے حوالدار منتظرشاہ نے جام شہادت نوش کی۔ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئےسرچ آپریشن جاری ہے۔