نوشکی، مزدا اور ویگن میں تصادم، 4 افراد جھلس کر جاں بحق

نوشکی(اُمت نیوز)بلوچستان کی تحصیل نوشکی میں مزدا اور ویگن میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر جان کی بازی ہار گئے۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ نوشکی حادثہ آر سی ڈی شاہراہ جورکین کے مقام پر پیش آیا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔