فائل فوٹو
فائل فوٹو

مردان، گھر کے اندر فائرنگ سے بچوں سمیت 5 افراد قتل

مردان: نواحی علاقے علاقے بارہوتی میں گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس سے پورے علاقے میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں میاں بیوی، والدہ،4 سال کا بیٹا اور بھانجا شامل ہیں،  گھر کے اندر ملزم کی لاش بھی ملی ہے، تاہم یہ پتا نہیں چل سکا کہ اسے مارا گیا ہے یا خودکشی کی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں، فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔