فائل فوٹو
فائل فوٹو

300یونٹ بجلی استعمال کرنیوالوں کو 3 ہزار ریلیف دینے کا پلان تیار

اسلام آباد: نگران حکومت نے بجلی بلوں کے حوالے سے ریلیف دینے کا پلان بنا لیا۔ ذرائع نے بتایا اکتوبر میں 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بلوں میں 3 ہزار روپے تک کمی ہوگی، 60 ہزار سے 70 ہزار روپے تک بجلی کے بلوں والے صارفین کے بلوں میں 13 ہزار روپے تک کمی ہوگی۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا نگران حکومت کی جانب سے عوامی ریلیف کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور ریلیف کے حوالے سے آئی ایم ایف نے گرین سگنل دے دیا ہے۔