گجرات، ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق

 

گجرات(اُمت نیوز) سرگودھا روڈ پر دو کاروں میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے ۔
افسوس ناک حادثہ کار کا ٹائر بلاسٹ ہو کر دوسری سائیڈ پر کار سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسیکو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں و زخمیوں میں شامل 2 خواتین کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔