پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا، فائل فوٹو
پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا، فائل فوٹو

گوادر میں پاک بحریہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، 3 جوان شہید

گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، جس میں دو افسران سمیت ایک جوان شہید ہوگیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں پاک بحریہ کے دو افسران اور ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر دوران پرواز ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا، بحریہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔