ملزم کو 15 فروری 2023 کو جامشورو سے گرفتار کیا گیا تھا، فائل فوٹو
ملزم کو 15 فروری 2023 کو جامشورو سے گرفتار کیا گیا تھا، فائل فوٹو

’’جج باتھ روم میں بھی جج ہی ہوتا ہے‘‘

اسلام آباد: تحریک انصاف کے وکلا نے ڈیوٹی جج سے سائفر کیس سے متعلق سماعت استدعا کرتے ہوئے کہاکہ جج باتھ روم میں بھی جج ہوتا ہے اور سبزی خریدتے ہوئے بھی جج ہوتا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی وکلا نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج سے سائفر کیس میں ضمانت کی درخواست سننے کی استدعا کردی،چیئرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین کیخلاف سائفر کیس سننے والے خصوصی عدالت کے جج ایک ہفتے کی رخصت پر چلے گئے۔

جج راجہ جواد عباس نے کہاکہ ہائیکورٹ مارک کر دے گی تو سیکرٹ ایکٹ عدالت کا کیس سن سکتا ہوں،وکیل بابراعوان نے کہا کہ جج باتھ روم میں بھی جج ہی ہوتا ہے اور سبزی خریدتے ہوئے بھی جج ہوتا ہے، ایک درخواست دائر کر دیتے ہیں، پھر ہائیکورٹ بھی چلے جاتے ہیں۔

جج راجہ جواد عباس نے کہاکہ ٹھیک ہے، آپ درخواست دائر کردیں، دیکھ لیتے ہیں،پی ٹی آئی وکلا نے جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں درخواست دائر کردی ۔