دبئی سے کراچی آنے والے کنٹینرسے غیرملکی شراب کی 8520 بوتلیں برآمد

کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے دبئی سے کراچی آنے والے کنٹینرسے بھاری مقدار میں غیرملکی شراب برآمد کرلی،ترجمان اے این ایف کے مطابق غیرملکی شراب کی 8520 بوتلیں کراچی کی نجی کمپنی کیلئے بک کروائی گئی تھیں،علاوہ ازیں اے این ایف نے ملک کے دیگرعلاقوں میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدارمیں منشیات برآمد کرکے 5 ملزمان کو گرفتارکیا،موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب مسافربس میں سوار 2 ملزمان سے مجموعی طور پر 2 کلو چرس اور480 گرام آئس برآمد ہوئی۔