موسیٰ خیل،وین گہری کھائی میں گرنے سے 3افراد جاں بحق

لاشوں اورزخمیوں کو فوری طورپرطبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا

September 5, 2023 · قومی

کوئٹہ: موسیٰ خیل میں سواریوں سے بھری وین گہری کھائی میں گرنے سے 3افراد جاں بحق،درجنوں زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیرکو موسیٰ خیل سلی حمزازئی روڈ پرسواریوں سے بھری وین گہری کھائی میں گر نے سے 3افراد جاں بحق جبکہ درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام نے لاشوں اورزخمیوں کو فوری طورپرطبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا مزید کارروائی جاری ہے۔