کراچی(اُمت نیوز)پاکستان میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کی ابتداء میں ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر 36 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد امریکی کرنسی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں 17 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 305 روپے 64 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستانا سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس 180 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 888 ہوگیا جو گزشتہ روز 45 ہزار 707 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔