وفاقی حکومت کی جانب سے قیمتوں کے تعین کو چیلنج کیا گیا تھا، فائل فوٹو
وفاقی حکومت کی جانب سے قیمتوں کے تعین کو چیلنج کیا گیا تھا، فائل فوٹو

کراچی میں چینی کی قیمت میں کمی آگئی

کراچی: شہر قائد میں اسمگلنگ کی روک تھام کے پیش نظر چینی کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

کراچی ہول سیل مارکیٹ میں چینی مزید ایک روپے کمی سے 173 روپے فی کلو پرآگئی ہے۔

اس کے علاوہ ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 5 سے 10 روپے کمی کے بعد چینی کے دام 180 سے 185 روپے کلو تک آگئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے بازاروں میں چینی کی قیمت 190 روپے فی کلو تک جا پہنچی تھی۔