کراچی(اُمت نیوز) اوپن مارکیٹ میں مسلسل کمی کے بعد انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔
کاروبار کے دوران ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 47 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 304 روپے 50 پیسے پر آگیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 306 روپے 97 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
ڈیلرز کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں 8 روپے سستا ہوکر ڈالر کی قیمت خرید 312 اور قیمت فروخت 316 روپے ہوگئی تھی۔