الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کرائے گا،آصف علی زرداری

کراچی (اُمت نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کرائے گا،مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کرانے کا پابند ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور تمام ممبران پر ہمیں پورا اعتماد ہے ، نگران حکومت ایس آئی ایف سی منصوبوں کو جلد مکمل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالے،ملک اس وقت ایک معاشی بحران سے گزر رہا ہے ، سب کو سیاست کے بجائے معیشت کی فکر پہلے کرنی چاہیے ، ملک ہے تو ہم سب ہیں۔