شیخوپورہ؛مسافر بس کو حادثہ،6 افراد جاں بحق

شیخوپورہ (اُمت نیوز)شیخوپورہ موٹرے پر خانقاہ ڈوگراں انؔٹرچینج کے قریب مسافربس کو المناک حادثہ پیش آیا ہے ، حادثے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس کو حادثہ تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا،حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار مسافر مسیحی برادری کی تقریب میں شرکت کیلئے حافظ آباد سے مریم آباد جا رہے تھے، بس الٹنے کے باعث متعدد گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔