سوات، شوگرمافیا کیخلاف کارروائی، چینی کے 5 ہزارسے زائد بیگ برآمد
کارروائی کے دوران ذخیرہ اندوزی کرنے والے کئی افراد گرفتار کیا گیا ہے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی جاری رہےگی۔
September 10, 2023 · قومی
سوات(اُمت نیوز)سوات میں شوگر مافیا کے خلاف خفیہ اداروں کی نشاندہی پر ضلعی انتظامیہ سوات کی کارروائی کرتے ہوئے چینی کے بیگ برآمد کرلیے ہیں۔
مینگورہ شہر کے مختلف بازاروں میں خفیہ گوداموں سے چینی کے 5000 سے زائد بیگ برآمد کیے گئے ہیں۔
کارروائی کے دوران ذخیرہ اندوزی کرنے والے کئی افراد گرفتار کیا گیا ہے، اے ڈی سی سوات کا کہنا ہے کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی جاری رہےگی۔