نارووال: خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بیٹیوں کی پیدائش

ﷲ نے ہمارے گھر اپنی رحمتوں کی برسات کی ہے،اہلخانہ خوشی سے نہال

September 10, 2023 · قومی

نارووال: نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نارووال کے نجی اسپتال میں بشریٰ نامی خاتون کو ڈیلیوری کے لایا گیا، جہاں پر اس نے آپریشن کے ذریعے چار بیٹیوں کو جنم دیا۔ ڈاکٹر کے مطابق ماں اور بچیاں صحتمند ہے ۔بچیوں کی پیدائش پر اہل خانہ خوشی سے نہال ہے ۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اﷲ نے ہمارے گھر اپنی رحمتوں کی برسات کی ہے۔