امید ہے اگلا بنچ اس کیس کو انجوائے کرے گا۔ فائل فوٹو
امید ہے اگلا بنچ اس کیس کو انجوائے کرے گا۔ فائل فوٹو

گن اینڈ کنٹری کلب کیس،امید ہے اگلا بنچ کیس کو انجوائے کرے گا، چیف جسٹس

اسلام آباد (اُمت نیوز) سپریم کورٹ میں گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے دلچسپ ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے اگلا بنچ کیس کو انجوائے کرے گا۔

گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کی تاہم فریقین کے وکیل کی استدعا پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہو گئی۔

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کیا باقی وکلا کو اطلاع نہیں ہوئی تھی، ہم آپ کو گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے مزید کہا کہ یہ کیس بہت دلچسپ تھا، اب یہ کیس نیا بنچ سنے گا، ضروری نہیں کہ انسان جو چاہے اس کی وہ خواہش پوری ہو، امید ہے اگلا بنچ اس کیس کو انجوائے کرے گا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے نومبر 2022 میں گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد کے فوری آڈٹ کا حکم دیا تھا جبکہ گزشتہ دور حکومت میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیکر گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد کا ریکارڈ قبضے میں لینے کی ہدایت کی تھی۔