والدین نے کم عمر ملزم عبداللہ کو معاف کردیا۔ فائل گوٹو
والدین نے کم عمر ملزم عبداللہ کو معاف کردیا۔ فائل گوٹو

کراچی،لاپتہ 2 سالہ بچہ 12گھنٹے بعد گٹر سے زندہ مل گیا

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے لاپتہ 2 سالہ بچہ 12گھنٹے بعد گٹر زندہ مل گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 9سالہ عبداللہ نے اپنے دو سالہ دوست زو خان کو گٹر میں دھکا دیا،جس کے نتیجے میں وہ گٹر میں جاگرا۔

8گھنٹے تک  نظر نہ آنے پر اہلخانہ نے بچے کی تلاش شروع کی ،9 سالہ عبداللہ نے بتایا کہ اس نے زو خان کو گٹر میں پھینک دیا تھاجس پر اہلخانہ نے گٹر میں بچے کی تلاش شروع کردی،12گھنٹے بعد زو خان کو زندہ سلامت گٹر سے نکال دیا گیا،والدین نے کم عمر ملزم عبداللہ کو معاف کردیا۔