سندھ میں 16 ستمبر سے بارش کا امکان
تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، بدین، سجاول، ٹھٹھہ اور جامشورو کے اضلاع میں گرد وغبار، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
کراچی کے 207 نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے سے صورتحال بگڑنے کا امکان ہے، فائل فوٹو
کراچی: مون سون ہواؤں کے نئے سسٹم کے تحت سندھ کے بیشتر شہروں میں بارش کا امکان ہے.
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق مون سون ہواؤں کا نیا سلسلہ 16 ستمبر کو مشرقی سندھ میں داخل ہوگا جس کے زیر اثر 16 سے 18 ستمبر کے دوران تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، بدین، سجاول، ٹھٹھہ اور جامشورو کے اضلاع میں گرد وغبار، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مون سون سسٹم کی آمد سے قبل کراچی سمیت جنوب مشرقی سندھ میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ کراچی میں سمندری ہوائیں جزوی طور پر بند ہونے کا امکان ہے۔