کراچی: ادھر ایف آئی اے کراچی زون نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔حکام کے مطابق غیر قانونی منی ایکسچینج میں ملوث 11 ملزمان سے 46 ملین سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔دکانوں، دفاتر کو سیل کردیا گیا۔ایف ملزمان کاروبار کی آڑ میں غیرقانونی منی ایکسچینج میں ملوث تھے، حوالہ ہنڈی میں ملوث ایجنٹوں کا ڈیٹا مرتب کرلیا گیا۔اس کے علاوہ بینک، سفری ریکارڈ اور رشتہ داروں کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جارہا ہے، بیرون ملک موجود ملزمان کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرلیا گیا۔
ادھر ایف آئی اے نے کراچی میں 9 منی ایکسچینج کمپنیز کے لائسنس منسوخی کیلئے اسٹیٹ بینک کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ ڈائریکٹر کراچی زون نے متعلقہ سرکل کو مراسلہ ارسال کردیا، جس کے مطابق کیٹیگری اے اور بی کی کمپنیز کے خلاف ایف آئی اے کراچی کے 4 سرکلز میں 11 مقدمات درج ہیں۔ڈائریکٹر کراچی کی زیر صدارت اجلاس میں کمرشل بینک، کارپوریٹ کرائم، اسٹیٹ بینک اور اینٹی کرپشن سرکل حکام بھی شریک ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق جن کمپنیوں کے خلاف مقدمات درج ہیں، ان میں الصحارا ایکسچینج، میگا کرنسی، نیشنل بینک ایکسچینج کمپنی، کیپٹل ایکسچینج اور پراچہ ایکسچینج کمپنی شامل ہیں جبکہ پاکستان انٹرنیشنل، بیسٹ وے اور دی وال اسٹریٹ کیخلاف بھی مقدمات ہیں، رائل ایکسچینج کمپنی کے خلاف بھی ایف آئی آر درج ہے۔