پریکٹس اینڈ پروسیجربل سماعت کے لیے مقرر

کیس کی سماعت 18 ستمبر کو ہوگی۔رجسٹرار آفس نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

September 15, 2023 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سماعت کے لیے مقرر کر لیا گیا، کیس کی سماعت 18 ستمبر کو ہوگی۔رجسٹرار آفس نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

سپریم کورٹ کا لارجر بینچ سماعت کرے گا، آٹھ رکنی لارجر پہلے ایکٹ پر حکم امتناعی جاری کرچکا ہے اور ممکنہ طور سپریم کا فل کورٹ تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد بینچ تشکیل دیں گے۔